باغبانپورہ ڈمپر حادثے پر ایل ڈبلیو ایم سی کا ایکشن: نجی کمپنی کا کنٹریکٹ منسوخ

 لاہور (آئی این پی )لاہو رکے علاقے باغبانپورہ میں پیش آنے والے افسوسناک ڈمپر حادثے کے بعد لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے حادثے میں ملوث پرائیویٹ کمپنی کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا ۔حادثے کا شکار ڈمپر شادمان سے کچرہ اٹھا کر لکھو ڈیر ڈمپ سائٹ کی جانب جا رہا تھا کہ باغبانپورہ کے علاقے میں بے قابو ہو کر افسوسناک سانحہ رونما ہوا، جس کے نتیجے میں 3معصوم بچوں سمیت 5افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے حادثے کی مکمل انکوائری اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔