پی ایس ایل میں آج بریسٹ کینسر آگاہی کا خصوصی دن منایا جائے گا

پی ایس ایل میں آج بریسٹ کینسر آگاہی کا خصوصی دن منایا جائے گا

کراچی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دوران پیر کو بریسٹ کینسر آگاہی کا دن منایا جائے گا۔

 راولپنڈی میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں میزبان اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے اس موقع پر خصوصی جرسیاں تیار کروائی ہیں۔پنک ربن مہم کا مقصد عوام میں بریسٹ کینسر کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے تاکہ اس بیماری کی بروقت شناخت اور علاج ممکن ہو سکے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گلابی رنگ کی جرسیاں پہنی ہوں گی جبکہ کراچی کنگز کے کھلاڑی اور میچ آفیشلز گلابی کیپس استعمال کریں گے۔

میچ کے دوران کھلاڑیوں، آفیشلز، سپورٹ اسٹاف اور کمنٹیٹرز بھی بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی اور حمایت کا اظہار کریں گے تاکہ اس مہلک بیماری کے خلاف اجتماعی شعور اجاگر کیا جا سکے۔