اسلام آباد: خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے مہینے کے موقع پر عوام کو پیغام دیا کہ اپنی صحت کو اہمیت دیں، خاموشی توڑیں اور آگاہی پھیلائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 90 ہزار خواتین میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوتی ہے، اور 40 ہزار سے زائد خواتین سالانہ اس مرض کے باعث زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں۔ زیادہ تر کیسز میں بیماری کی تشخیص میں تاخیر ہوتی ہے۔آصفہ بھٹو زرداری نے زور دیا کہ بروقت تشخیص اور مناسب علاج سے بریسٹ کینسر سے بچاؤ کی شرح 90 فیصد سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے خود معائنے (Self-examination) اور اسکریننگ کے سادہ طریقے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہزاروں زندگیاں بچا سکتے ہیں۔خاتون اوّل نے کہا: "ہم سب مل کر زندگیاں بچا سکتے ہیں اور ایک صحتمند، مضبوط پاکستان بنا سکتے ہیں۔ اپنی صحت کو اہمیت دیں، خاموشی توڑیں اور آگاہی پھیلائیں۔"