تربیلا،منگلااورچشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیر ہ 34 لاکھ 31 ہزار ایکڑ فٹ موجود

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں تربیلا،منگلااورچشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیر ہ 34 لاکھ 31 ہزار ایکڑ فٹ موجود ہے۔ترجمان واپڈا کی طرف سے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ترجمان واپڈاکے مطابق تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 13 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ کیوسک ہے۔منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 40 ہزار کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے۔چشمہ بیراج میں پانی کی آمدایک لاکھ 18 ہزار 400 کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 34 ہزار کیوسک ہے۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 29 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 200 کیوسک ہے۔ ترجمان واپڈاکے مطابق نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 37 ہزار 400کیوسک اور اخراج 37 ہزار 400 کیوسک ہے۔تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1466.59 فٹ اور پانی کا ذخیرہ16 لاکھ 70 ہزارایکڑ فٹ ہے۔ ترجمان واپڈاکے مطابق منگلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1146.90 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 15 لاکھ 87 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 646.00 فٹ اور پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 74 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔اس طرح مجموعی طور پر تربیلا،منگلااورچشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیر ہ 34 لاکھ 31 ہزار ایکڑ فٹ موجود ہے۔