کراچی‘ منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار پنکی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

کراچی (آئی این پی) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔عدالت نے ملزمہ پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 25 جولائی مقرر کرتے ہوئے مقدمات کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔جیل ذرائع کے مطابق چھ مقدمات میں چالان اور گواہان کے بیانات کی نقول ملزمہ کو جیل میں فراہم کر دی گئی ہیں، عدالتی احکامات پر عملے نے ذاتی طور پر دستاویزات ملزمہ تک پہنچائیں