جناح ہائوس حملہ کیس: ملزم فرد جرم کے لئے 6 مارچ کو طلب

ضمانت پر رہا عالیہ حمزہ اور دیگر پی ٹی آئی ارکان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے
 لاہور (کورٹ رپورٹر )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہائوس حملہ کیس میں ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے 6 مارچ کو طلب کرلیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج مظفر علی گل نے جناح ہائوس حملہ کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں کی۔ زیر حراست پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ڈاکٹر یاسمین  عمر سرفراز چیمہ  اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی جیل میں حاضری مکمل کی  گئی۔ ضمانت پر رہا ہونے والے عالیہ حمزہ ،خدیجہ شاہ  صنم جاوید  اور روبینہ جمیل بھی پیش ہوئیں۔عدالت نے  ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 مارچ کو طلب کرتے ہوئے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی