صنعا(آئی این پی ) یمن کے حوثی گروپ نے اسرائیل پر ایک بیلسٹک میزائل داغنے کی ذمہ داری قبول کی ہے، جسے اسرائیلی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ حوثیوں کے فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ یہ میزائل تل ابیب کے قریب بن گوریان ایئر پورٹ کی طرف فائر کیا گیا تھا۔