اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ سے ریاض میں ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ سے ریاض میں ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیرِ خارجہ و ڈپٹی وزیراعظم سینٹر محمد اسحق ڈار نے ریاض میں مشاورتی وزارتی اجلاس کے دوران آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی، جس میں خطے میں بدلتی ہوئی سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں شراکت داری مضبوط کرنے، اور ثقافتی و تعلیمی روابط کو فروغ دینے کے امکانات پر بات کی۔اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے سفارتی رابطے مضبوط کیے جائیں گے اور باہمی وفود کے تبادلے کو بڑھایا جائے گا تاکہ مختلف شعبوں میں تعاون کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔