زائد کرایہ وصولی پر سخت کارروائی کا فیصلہ، ٹرانسپورٹرز ہوشیار

زائد کرایہ وصولی پر سخت کارروائی کا فیصلہ، ٹرانسپورٹرز ہوشیار

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ معمول کے دنوں کے ساتھ ساتھ عید پر بھی مسلسل چیکنگ کی جائے اور کسی کو زائد کرایہ لینے کی اجازت نہ دی جائے۔بلال اکبر خان نے وارننگ دی کہ مختلف بس اڈوں پر اچانک دورے کر کے مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کو کرایوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ زائد کرایہ ہرگز نہ دیں۔