فیفا ورلڈ کپ 2026: 48 ٹیموں کی مکمل لائن اپ اور گروپ میچز کا شیڈول

فیفا ورلڈ کپ 2026: 48 ٹیموں کی مکمل لائن اپ اور گروپ میچز کا شیڈول

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے تمام 48 ٹیموں کی کوالیفائنگ مکمل ہونے کے بعد اس تاریخی اور توسیع شدہ ایونٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔

 حالیہ مرحلے میں کانگو اور عراق نے کامیابی حاصل کی اور اپنی جگہ یقینی بنائی، جس کے بعد کوالیفائنگ مرحلہ اختتام کو پہنچ گیا۔یہ عالمی مقابلہ 11 جون سے 19 جولائی 2026 تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا۔ ایونٹ کا نیا فارمیٹ 12 گروپس پر مشتمل ہوگا، ہر گروپ میں چار ٹیمیں شامل ہوں گی، اور مجموعی طور پر 104 میچز 16 مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔کوالیفائنگ میں یورپ سے چار مرتبہ کے عالمی چیمپئن اٹلی بوسنیا و ہرزیگووینا سے ہار گئے، جبکہ چیک ریپبلک، ترکی اور سوئیڈن نے کامیابی حاصل کی۔ فائنل 19 جولائی کو میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں نئے عالمی چیمپئن کا فیصلہ ہوگا۔

اہم گروپس:

گروپ اے: میکسیکو، جنوبی افریقا، جنوبی کوریا، چیک ریپبلک
گروپ بی: کینیڈا، بوسنیا و ہرزیگووینا، سوئٹزرلینڈ، قطر
گروپ سی: برازیل، مراکش، اسکاٹ لینڈ، ہیٹی
گروپ ڈی: امریکا، پیراگوئے، آسٹریلیا، ترکی
گروپ ای: جرمنی، ایکواڈور، آئیوری کوسٹ، کوراکاؤ
گروپ ایف: نیدرلینڈز، جاپان، تیونس، سوئیڈن
گروپ جی: بیلجیم، ایران، مصر، نیوزی لینڈ
گروپ ایچ: اسپین، کیپ وردے، یوراگوئے، سعودی عرب
گروپ آئی: فرانس، سینیگال، عراق، ناروے
گروپ جے: ارجنٹینا، الجزائر، آسٹریا، اردن
گروپ کے: پرتگال، کولمبیا، ازبکستان، جمہوریہ کانگو
گروپ ایل: انگلینڈ، کروشیا، پاناما، گھانا