27 سالہ عائشہ گل کو استنبول کے علاقے کاغیتھانے میں ان کے گھر پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔
اہلِ خانہ کے مطابق وہ حال ہی میں بیرونِ ملک سفر سے واپس آئی تھیں اور رابطے میں نہ آنے پر تشویش ہوئی۔پولیس اور پراسیکیوٹر نے جائے وقوع کا معائنہ کیا اور لاش فرانزک جانچ کے لیے منتقل کی گئی۔عمارت کی سکیورٹی فوٹیج میں ایک شخص، سونالے کُرتولوش، کو گھر میں داخل اور باہر نکلتے دیکھا گیا، تاہم بعد میں اسے چھوڑ دیا گیا۔حکام نے کیس کو مشکوک قرار دیا، فرانزک رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ واضح ہو سکے گی۔عائشہ گل سوشل میڈیا پر نمایاں فیشن انفلوئنسر تھیں اور ترک فیشن شوز میں بھی شرکت کر چکی تھیں، ان کے لاکھوں فالوورز تھے۔
مداح اور سوشل میڈیا صارفین ان کے لیے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔