کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، درجہ حرارت میں کمی متوقع

کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، درجہ حرارت میں کمی متوقع

کراچی : شہر قائد میں آج جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز بارش کا امکان ہے، جس کے باعث دن کے درجہ حرارت میں واضح کمی متوقع ہے۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ شہر میں آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔صبح سے دوپہر کے دوران شہر کے قریب کہیں کہیں تیز آندھی کے ساتھ گرج چمک، اور چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔دن کے دوران تیز ہوائیں چلنے کے قوی امکانات ہیں۔آج کا کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔شمال مغرب سے ہواؤں کی رفتار تقریباً 4 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
جمعہ کو شہر میں زیادہ تر تیز دھوپ رہ سکتی ہے۔ہفتے کو دوبارہ مطلع ابرآلود ہو سکتا ہے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔گزشتہ روز ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران کورنگی میں 55.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ دیگر علاقوں میں 15 سے 35 ملی میٹر بارش ہوئی۔ شدید طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہوئے تھے۔