کراچی میں ہفتے کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی میں ہفتے کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی میں 28 مارچ کو مغربی سسٹم کے زیر اثر موسم میں تبدیلی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی تا درمیانی بارش ہو سکتی ہے اور کچھ مقامات پر یہ بارش قدرے تیز ہو سکتی ہے۔دیہی سندھ کے اضلاع جیسے جامشورو، جیکب آباد، کشمور اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں اور جھکڑ کے سبب کمزور عمارتوں یا عارضی ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے، جبکہ بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا امکان بھی موجود ہے۔ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر کمزور عمارتوں میں رہنے والے اور وہ لوگ جو باہر سفر کر رہے ہیں۔ تاہم محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ دن کے زیادہ تر اوقات میں کراچی میں دھوپ رہنے کی توقع ہے، لہٰذا بارش زیادہ دیر تک نہیں رہ سکتی۔