19 جولائی کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

 19 جولائی کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ 19 جولائی کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل کراچی کا موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہے گا، جبکہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت نمی کا تناسب 80 فیصد جبکہ شام کے وقت 65 فیصد تک رہ سکتا ہے، جس سے حبس میں اضافہ متوقع ہے۔سندھ کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ آج دادو اور قمبر شہدادکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔مزید یہ کہ کل (18 جولائی کو) تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، ٹھٹھہ، اور سجاول میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

جبکہ 19 جولائی کو میرپورخاص، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ اور سجاول کے اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں بارش کے ساتھ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ موجود ہے۔