کراچی: خلیج بنگال اور بھارت کے قریب بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق خلیج بنگال اور بھارتی ریاست اڑیسہ کے قریب ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، جو 13 ستمبر کو سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس موسمی نظام کے اثرات کے نتیجے میں کراچی میں 14 سے 16 ستمبر کے دوران وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسمی صورتحال پر نظر رکھنے اور بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔