پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 3,240 پوائنٹس گرا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 3,240 پوائنٹس گرا

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز شدید مندی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 3,240 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 151,051 کی سطح پر آ گیا۔

کاروبار کے آغاز میں مارکیٹ میں دباؤ کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال بتائی جا رہی ہے۔

عالمی سطح پر بھی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی نمایاں رہی:

جاپان کا نکی 225 انڈیکس تقریباً 3 فیصد کی کمی کا شکار ہوا۔
کوسپی انڈیکس میں بھی تقریباً 3 فیصد کمی دیکھی گئی۔
چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں تقریباً 1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں تقریباً 2 فیصد کی مندی دیکھی گئی۔
تائیوان کی سٹاک مارکیٹ میں بھی گراوٹ دیکھی گئی۔
ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے اثرات عالمی سرمایہ کاری پر واضح ہیں اور سرمایہ کار محتاط رویہ اپنانے پر مجبور ہیں، جس سے مارکیٹوں میں دباؤ برقرار ہے۔