سپارکو نے ربیع الثانی 1448 ہجری کے چاند کی پیدائش اور رویت کے حوالے سے فلکیاتی پیشگوئی جاری کردی ہے۔
سپارکو کے مطابق ربیع الثانی کا نیا چاند 11 ستمبر کی صبح 8 بج کر 27 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے، جبکہ 12 ستمبر کی شام ہلال نظر آنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق ساحلی علاقوں میں ہلال عام آنکھ سے دکھائی دے سکتا ہے، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں چاند کی رویت کے لیے دوربین کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔فلکیاتی حسابات کے مطابق یکم ربیع الثانی 1448 ہجری 13 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔تاہم سپارکو نے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں ربیع الثانی کے آغاز کا حتمی اور باقاعدہ اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہی کیا جائے گا۔