لاہور میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق شہر کی مختلف منڈیوں میں 180 ٹرکوں کی آمد سے اشیاء کی وافر دستیابی یقینی بنائی گئی، جس سے مارکیٹ میں استحکام پیدا ہوا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں اہم اشیاء کی قیمتوں میں کمی درج ذیل ہے:
ادرک: 115 روپے فی کلو کم
کنو: 95 روپے فی کلو کم
لہسن: 90 روپے فی کلو کم
امرود: 75 روپے فی کلو کم
خربوزہ: 60 روپے فی کلو کم
علی اعجاز نے ہدایت کی ہے کہ مقررہ نرخوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے، سپلائی چین کی سخت نگرانی جاری رکھی جائے اور گرانفروشی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات حکومت کی مہنگائی پر قابو پانے کی پالیسی کا حصہ ہیں، اور ملک بھر میں رمضان اور دیگر مواقع پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے خصوصی مانیٹرنگ اور کریک ڈاؤن جاری ہیں، تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔