لاہور: رمضان سے قبل پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور: رمضان سے قبل پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور میں ماہ رمضان سے قبل پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ شہریوں کو رمضان کے آغاز سے پہلے ہی مہنگائی کا سامنا ہے۔

پھلوں کی قیمتوں کی بات کی جائے تو خربوزہ 150 روپے فی کلو، کیلے 150 سے 300 روپے فی درجن، اسٹرابری 400 روپے، سیب 350 روپے، کینو 300 روپے، امرود 300 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔ موسمبی 300 روپے، پپیتا 300 روپے، انگور 600 روپے اور انار 600 روپے فی کلو مل رہا ہے۔روز مرہ کی سبزیوں میں ٹماٹر 100 روپے، پیاز 100 روپے، آلو 60 روپے سے 80 روپے فی کلو مل رہے ہیں۔ لہسن 650 روپے، ادرک 560 روپے فی کلو، گاجر 40 روپے، شملہ مرچ 100 روپے، بینگن 100 روپے اور بھنڈی 200 روپے فی کلو کی قیمت پر دستیاب ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان میں اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے اور حکومت کو فوری طور پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے تاکہ عوام کو مہنگائی سے بچایا جا سکے۔