گاڑی سے دیسی زہریلی شراب کی 800 سے زائد کپیاں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن اقبال پولیس نے ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی سے دیسی زہریلی شراب کی 800 سے زائد کپیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ترجمان کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے کاروائی کے دورانہاتھی چوک وحدت روڈ دوران ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزم افتخار کو مشکوک جان کر روکا تو ملزم افتخار کے پاس سے ایک کاٹن میں 12 کپیاں جبکہ گاڑی کی ڈگی سے 800 کپیاں برآمد ہوئیں جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم افتخار نے عید پر یہ زہر شہریوں میں فروخت کرنا تھا،