لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ منشیات فروشوں کیخلاف اِن ایکشن ہے باٹا پور ڈولفن نے کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور شراب فروش کوگرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 5 لٹر دیسی شراب کے گیلن برآمد کر لی گئی ملزم مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرتا ہے۔ملزم آصف ریکارڈ یافتہ ہے مزید کارروائی کیلئے تھانہ باٹا پور کے حوالے کردیا گیا۔