کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس  کے مطابق سونیا گاندھی کو    نئی دلی کے گنگارام اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔کانگریس پارٹی کے مطابق سونیا گاندھی کو معدے کے مسائل کا سامنا ہے۔اب ان کی حالت مستحکم ہے اور وہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کی نگرانی میں ہیں