بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی موت کے تین سال بعد ان کے اے آئی (مصنوعی ذہانت) ٹور کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس نے مداحوں میں ایک بار پھر جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار کی ٹیم نے ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے "سائنڈ ٹو گاڈ ٹور" کا اعلان کیا، جس میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ان کا ڈیجیٹل کردار اسٹیج پر پیش کیا جائے گا۔یہ منفرد ٹور رواں سال عالمی سطح پر منعقد ہوگا، جہاں اے آئی سے تیار کردہ سدھو موسے والا کا ورچوئل اوتار مختلف ممالک میں پرفارم کرے گا۔ ان ممالک میں شامل ہیں:
امریکا
کینیڈا
متحدہ عرب امارات
بھارت
برطانیہ
آسٹریلیا
پاکستان
پاکستان میں بھی ٹور کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور مداح اس منفرد تجربے کے منتظر ہیں۔واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو مئی 2022 میں بھارتی ریاست پنجاب میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا، جس کی ذمہ داری لارنس بشنوی کے گینگ سے منسلک افراد پر عائد کی گئی تھی۔ ان کی موت بھارتی موسیقی کی تاریخ کا ایک بڑا اور افسوسناک واقعہ تصور کی جاتی ہے۔