بھارتی کرکٹر سے سیاستدان بننے والے نوجوت سنگھ سدھو نے حالیہ انٹرویو میں کامیڈین کپل شرما کے ابتدائی دنوں سے جڑا ایک دلچسپ واقعہ سنایا۔
انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں کپل شرما بڑھے ہوئے پیٹ اور کم بالوں کے ساتھ تقریباً 45 سال کے لگتے تھے۔سدھو کے مطابق، کپل شرما نے اپنے سفر کا آغاز بھولر کی تھیٹر سوسائٹی سے کیا، جہاں وہ صرف 100 روپے کے عوض پرفارم کرتے تھے۔ بعدازاں، 2006 میں پہلی بار ٹی وی پر آنے کے بعد بھی ان کی ظاہری حالت مختلف تھی، لیکن جیسے ہی انہیں بڑا پلیٹ فارم ملا، ان کا ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آیا اور انہوں نے خود کو مکمل طور پر بدل لیا۔سدھو نے مسکراتے ہوئے کہا، “جب پیسہ آجاتا ہے تو ظاہری شکل بھی بدلی جاسکتی ہے۔”
انہوں نے کپل شرما کی محنت، صلاحیت اور کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ “کسی بھی باصلاحیت شخص کے لیے سب سے ضروری چیز موقع اور پلیٹ فارم ہے، ورنہ ٹیلنٹ دب کر رہ جاتا ہے۔”سدھو نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی بیماری یہ ہے کہ ‘لوگ کیا کہیں گے’ — یہی سوچ اکثر لوگوں کو اپنے خواب پورے کرنے سے روک دیتی ہے۔