جنگ کا نیا مرحلہ شروع،ہمیں توانائی تنصیبات پر حملے کیلئے مجبور کیا گیا:پاسداران انقلاب

جنگ کا نیا مرحلہ شروع،ہمیں توانائی تنصیبات پر حملے کیلئے مجبور کیا گیا:پاسداران انقلاب

پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے جنگ کے نئے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے اور وہ توانائی تنصیبات پر حملے کے لیے مجبور ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران پڑوسی ممالک کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانا نہیں چاہتا تھا، لیکن امریکی کمپنیوں سے جڑی تنصیبات پر حملہ کرنے پر مجبور ہوا۔ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور قطر پر حملے کیے گئے۔ریاض پر بیلسٹک میزائل حملے کیے گئے، جن میں سے چار میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔ سعودی حکام کے مطابق ملبہ شہر کے مختلف علاقوں میں گرا، لیکن ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔راس الفان میں حملے کے بعد دنیا کی سب سے بڑی ایل این جی ایکسپورٹ تنصیب میں آگ لگ گئی۔ابو ظہبی کی حبشان گیس تنصیبات اور باب فیلڈ پر بھی میزائل داغے گئے۔پاسداران انقلاب کے مطابق یہ حملے ایران کی دفاعی پالیسی کے تحت کیے گئے اور وہ مزید کارروائی کے لیے تیار ہیں۔