ایرانی پاسداران انقلاب نے علی محمد کے بعد نیا ترجمان مقرر کر دیا

ایرانی پاسداران انقلاب نے علی محمد کے بعد نیا ترجمان مقرر کر دیا

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے فضائی حملے میں شہید ہونے والے ترجمان علی محمد کے بعد اپنا نیا ترجمان مقرر کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کو نیا ترجمان بنایا گیا ہے۔ محبی پہلے بھی پاسداران انقلاب میں میڈیا کمیونیکیشن کے سرکاری نمائندے کے طور پر کام کر چکے ہیں۔یہ تقرری عبداللہ حاجی صادقی کے دستخط کردہ ایک فرمان کے ذریعے باضابطہ طور پر کی گئی، جو پاسدارانِ انقلاب میں سپریم لیڈر کے نمائندے کے طور پر کام کرتے ہیں۔نئی تعیناتی کا مقصد علی محمد کی شہادت کے بعد میڈیا اور عوامی رابطے کو مستحکم کرنا اور پاسداران انقلاب کی موقف کو مؤثر انداز میں پیش کرنا ہے۔