جنوبی کوریا میں گاڑیوں کے استعمال پر محدود پابندی لگانے کا فیصلہ

 توانائی کی بچت ،  محدود تعداد میں گاڑیوں کو سڑک پر آنے کی اجازت بھی شامل ہے
سیئول(آئی این پی )جنوبی کوریا نے ایران جنگ کے ممکنہ طویل اثرات کے پیشِ نظر ایمرجنسی اقدامات کی تیاری شروع کر دی  ، جس میں توانائی کی بچت کے لئے  محدود تعداد میں گاڑیوں کو سڑک پر آنے کی اجازت بھی شامل ہے ۔ججنوبی کورین میڈیا کے مطابق صدر لی جے میونگ نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حالات کے پیشِ نظر تیاری کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کابینہ کو خام تیل کی اضافی فراہمی اور متبادل ذرائع تلاش کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کی بھی ہدایت کی