بچوں کے حقوق کی وکالت کرنے والے بعض گروہوں نے پابندی کی مخالفت کردی
سیئول(آئی این پی)جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے ایک بل منظور کیا جس کے تحت ملک بھر کے اسکولوں میں موبائل فونز اور دیگر ڈیجیٹل آلات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد عائد ہوگی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس قانون کا اطلاق مارچ 2026 میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے حد سے زیادہ استعمال کے مضر اثرات پر قابو پانا ہے۔جنوبی کوریا ان چند ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہے جو نابالغ افراد کے لیے اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا کے استعمال کو محدود کر رہا ہے