واشنگٹن (آئی این پی)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہائوس کا چیف آف سٹاف مقرر کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سوزی وائلز ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر تھیں، 67سالہ سوزی ویلز نے امریکی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوزی وائلز مشہور فٹبال پلیئر اور سپورٹس کاسٹر پیٹ سمرال کی بیٹی ہیں۔