کراچی(آئی این پی )ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ہٹانے کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔اپنے ایک بیان میں فاروق ستار نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کامران ٹیسوری کو ہٹانے کے فیصلے پر نظرثانی کریں اور کامران ٹیسوری کو ان کے منصب پر دوبارہ بحال کریں۔قبل ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی پر وزیر اعظم سے ملاقات میں تحفظات کا اظہار کریں گے