کامران ٹیسوری کو دوبارہ گورنر سندھ بنایا جائے:فاروق ستار

اسلام آباد(آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان نے کامران ٹیسوری کو دوبارہ گورنر سندھ بنانے کا مطالبہ کردیا ہے اورایم کیوایم پاکستان کے سینیٹر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ  وزیراعظم شہبازشریف نے دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے،وزیراعظم سندھ میں سیاسی توازن قائم کریں،پیپلزپارٹی یہ کڑوا گھونٹ پی لے وگرنہ کڑوا جام پینا پڑے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان نے کامران ٹیسوری کو دوبارہ گورنر سندھ بنانے کا مطالبہ کردیا اور فاروق ستار نے کہا کہ کامران ٹیسوری کو گورنر کے عہدے سے ہٹانے کی وجہ آج تک نہیں بتائی گئی، کامران ٹیسوری میں بطور گورنر کیا کمی تھی، مسلم لیگ ن نے گورنر سندھ کو پیپلزپارٹی کی ایماء پر ہٹایاگیا، وزیراعظم شہبازشریف نے دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے،وزیراعظم سندھ میں سیاسی توازن قائم کریں، اٹھارہ سال سے سندھ پر یکطرفہ یلغار ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے مسلم لیگ ن بھی کامران ٹیسوری سے خود کو غیر محفوظ سمجھتی تھی، بجٹ سے مسلم لیگ ن سے ہمارا مطالبہ ہوگا کہ ایم کیو ایم کے گورنر کامران ٹیسوری کو بحال کیا جائے، ایم کیو ایم کی 140 اے کی آئینی ترمیم کو ہی اٹھائیسویں آئینی ترمیم کے طور پر لایا جائے