فاروق ستار کی پریس کانفرنس زہریلی سوچ کا مربہ، یہ امن نہیں چاہتے: ترجمان سندھ حکومت

کراچی (آ ئی این پی )ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس زہریلی سوچ کا مربہ ہے، اور یہ لوگ کراچی میں امن نہیں چاہتے، کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی نفرت او تقسیم کی سیاست کو رد کر چکے ہیں، کو کراچی کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے ایک بیان میں ایم کیو ایم (پاکستان )کے رہنما کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی تعصب، نفرت اور بدبودار سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے، عوام ایم کیو ایم کے ڈراموں کو مسترد کرچکے ہیں، اب یہ چیخ و پکار بھی انہیں دوبارہ زندہ نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ عوام کے حقوق کے نام پر کراچی کو یرغمال بناتے رہے، وہ لوگ دوبارہ کراچی کا امن تباہ کرنے پر تلے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے۔