لاہور(کرائم رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور نے واضح کیا ہے کہ انتظامیہ پتنگوں کے نرخ مقرر نہیں کرے گی کیونکہ یہ اشیا بنیادی ضرورت میں شامل نہیں ہیں، تاہم قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے دیگر مئوثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور بسنت کو محفوظ ماحول میں منانا ہے۔دیگر شہروں سے لاہور میں پتنگیں منگوانے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ پنجاب کے چار اضلاع میں پتنگیں بنانے کی بھی باقاعدہ اجازت دی جا چکی ہے۔