بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر مشروط کر دیا، اسیر رہنمائوں کا مذاکرات کیلئے خط

شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد  قیادت کو مذاکرات کا مشورہ  محمود الرشید، اعجاز چودھری ، عمر سرفراز چیمہ
 مذاکرات کا آغاز سیاسی سطح پر کیا جائے، تحریک انصاف لاہور کے اسیر رہنمائوں کو اس کا حصہ بنایا جائے،کہ مذاکراتی کمیٹی کی تقرری کے لئے عمران خان تک رسائی ممکن بنائی جائے ،ملاقات کے اس عمل کو جاری رکھنا ہو گا:شاہ محمود قریشی، محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد ، اعجاز چودھری،عمر سرفراز چیمہ 
 لاہور(خصوصی رپورٹ )تحریک انصاف کے اسیر سینئر رہنمائوں نے اپنی پارٹی قیادت کو حکومت سے مذاکرات کا مشورہ دیا ہے۔ اپنے کھلے خط میں حکومت سے مذاکرات کرنے کی تجویز دے دی اور حکومت سے مذاکرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر مشروط کر دیا۔خط پارٹی کے سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی، سابق وزرا محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد،، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ نے لکھا۔خط میں کہا گیا کہ ملکی تاریخ کے بد ترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔خط میں کہا گیا کہ مذاکرات کا آغاز سیاسی سطح پر کیا جائے، تحریک انصاف لاہور کے اسیر رہنمائوں کو اس کا حصہ بنایا جائے۔اس میں مزید کہا گیا کہ مذاکراتی کمیٹی کی تقرری کے لئے عمران خان تک رسائی ممکن بنائی جائے تاکہ لیڈرشپ وسیع مشاورت کر سکے اور ملاقات کے اس عمل کو جاری رکھنا ہو گا۔