صدر نے یوم پاکستان پریڈ اور تقریبات منسوخی کی منظوری دیدی

یومِ پاکستان کے حوالے سے اعزازات کی تقریب موخر‘ 28 اپریل کو منعقد کرنے کا فیصلہ 
اسلام آباد(آئی این پی ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 23 مارچ 2026 کو یومِ پاکستان کے موقع پر ہونے والی پریڈ اور دیگر تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دے دی۔حکومت نے کفایت شعاری اور توانائی کے تحفظ کے پیش نظر ان تقریبات کو نہ کرنے کی سفارش کی تھی، جسے صدر نے منظور کر لیا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قومی وسائل کا ذمہ دارانہ اور محتاط استعمال ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ادھر یومِ پاکستان کے حوالے سے اعزازات کی تقریب کو موخر کرتے ہوئے اب 28 اپریل 2026 کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔