صدر نے متعدد بلوں کی منظوری دیدی‘عیداور یوم پاکستان پرقیدیوں کی سزائو ں میں کمی

پاکستان شہریت ترمیمی بل اخباری ملازمین  ترمیمی بل ، زکوٰۃ و عشر  ترمیمی بل‘ قومی آرکائیوز بل‘ پاکستان نام و نشانات ترمیمی بل کی منظوری
اسلام آباد (آن لائن)  آصف علی زرداری نے ملک میں قانون سازی، اہم تقرریوں اور قومی اعزازات کے حوالے سے متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دے دی ہے، جنہیں حکومتی و انتظامی امور میں پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے مختلف شعبوں سے متعلق کئی ترمیمی بلز کی توثیق کی، جن میں پاکستان شہریت (ترمیمی) بل 2026، اخباری ملازمین (شرائطِ ملازمت) ترمیمی بل 2026، زکوٰ? و عشر (ترمیمی) بل 2026، قومی آرکائیوز (ترمیمی) بل 2026، پاکستان نام و نشانات (روک تھام و غیر مجاز استعمال) ترمیمی بل 2026، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (ترمیمی) بل 2026، نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026، اور دانش یونیورسٹی اسلام آباد بل 2026 شامل ہیں۔مزید برآں صدر مملکت نے بلوچستان کے کوٹہ کے تحت اعزاز اسلم ڈار کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کا رکن مقرر کرنے کی منظوری بھی دی، جسے سرکاری اداروں میں نمائندگی کے فروغ کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔قومی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز کے لیے پروفیسر سرور محمد خواجہ، راشد ملک اور زین العابدین احسن کے ناموں کی منظوری بھی دی گئی ہے۔اس کے علاوہ صدر مملکت نے عیدالفطر اور یوم پاکستان 2026 کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں
 خصوصی کمی کی منظوری بھی دے دی ہے