شمالی وزیرستان میں طالبان کے داخلے کی کوشش ناکام‘متعدد مارے گئے افغانستان میں پوسٹوں پر حملے‘کئی تباہ

شوال سے زرملان تک  آپریشن غضب للحق میں  دشمن پسپائی پر مجبور،  پاک افغان سرحد پر  طالبان کی متعدد پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا 
جنوبی وزیرستان (آن لائن‘آئی این پی) پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف منظم اور موثر جوابی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، جنوبی وزیرستان سیکٹر میں جاری آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شوال سے زرملان تک افغان طالبان کی تمام پوسٹیں مؤثر طریقے سے تباہ کر دی گئیں، جس کے بعد دہشت گرد پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوئے‘دریں اثناء پاک فوج  نے   شمالی وزیرستان میں  مواز کلے کے سرحدی علاقے میں دراندازی کی منصوبہ بندی ناکام بنادی جس کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے اور دیگر پوسٹیں چھوڑ کرفرار ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے جاری آپریشن غضب للحق کے دوران شمالی وزیرستان سیکٹر میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پاک افوج کی منہ توڑ اور موثر کارروائیاں جاری ہیں، اسی سلسلے میں پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں مواز کلے کے سرحدی علاقے میں افغان طالبان دراندازی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جس پر پاک فوج کی مثر کارروائی کے دوران متعدد افغان طالبان مارے گئے جب کہ دیگر پوسٹیں چھوڑ کرفرار ہوگئے