میرعلی (آئی این پی ) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے خواتین کے بھیس میں فرار ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔دہشتگرد رکشے میں خواتین کا روپ دھار کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہلاک کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے خواتین کے برقعوں کا استعمال اسلامی اور اخلاقی اقدار کے منافی ہے اور یہ خواتین کی حرمت کا استحصال ہے