پاک فوج کے گائیڈڈ میزائلوں سے طالبان کی پوسٹوں پر حملے‘متعدد تباہ

 آپریشن غضب للحق اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا ‘دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی:آئی ایس پی آر
اسلام آباد (آن لائن)  باجوڑ سیکٹر میں پاک افغان سرحد کے قریب  آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف  فیصلہ کن کارروائیاں جاری  ہیں ۔  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے سرحدی علاقے میں موجود افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ کارروائی کے دوران پاک فوج نے گائیڈڈ میزائلوں کے ذریعے بھی سرحد پار موجود دہشت گردوں کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں سرحد پار سے دراندازی اور دہشت گردی کی سرگرمیوں کے خلاف کی جا رہی ہیں، جبکہ پاک افواج ملک کے دفاع اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام  اٹھا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا اور دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔