چکن،چھوٹا اور بڑا گوشت پہنچ سے دور

برائلر گوشت 700،مٹن 2500 اور بیف 1500 روپے کلو تک فروخت، پرچون فروشوں پر چھاپے ، منڈیاں نظر انداز
لاہور( کرائم رپورٹر) چکن،چھوٹا اور بڑا گوشت عام آدمی کی پہنچ سے باہرہوگیا۔تفصیل کے مطابق عوام پروٹین سے بھی محروم ہونے لگے،برائلر بھی سستا نہ رہا، غریب کی جیبوں پر بھاری پڑنے لگا۔مارکیٹ میں مٹن2500 ،بیف1500 اور چکن گوشت 700 روپے کلو تک فروخت کیا گیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ گوشت کھانا ان کے بس کی بات نہیں رہی، انتظامی کنٹرول ختم ہوچکا ہے?۔رمضان المبارک میں مٹن اوربیف امرا کی خوراک بن گئے ہیں ۔ڈی سی اور انتظامیہ کمروں میں بیٹھ کر غلط ریٹ لسٹ بنا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ انتظامیہ جب قیمتوں کو کنٹرول کرنے نکلتی ہے تو پرچون فروشوں پر چھاپے شروع ہوجاتے ہیں لیکن منڈیوں کو نظر انداز کردیا جاتا ہے