سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی شُبھدیپ سنگھ سدھو کی پہلی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی، سابق وزیرِ اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی بھی شریک ہوئے
پنجابی موسیقی کے معروف گلوکار سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی شُبھدیپ سنگھ سدھو کی پہلی سالگرہ حال ہی میں دھوم دھام سے منائی گئی، جس میں پنجاب کے سابق وزیرِ اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے بھی شرکت کی۔گلوکار سدھو موسے والا کو 2022 میں قتل کر دیا گیا تھا، مگر وہ اپنے لاکھوں مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ان کی موت کے بعد ان کے والدین کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس پر گلوکار کے مداح خوشی سے جھوم اُٹھے اور اس ننھے مہمان کا بھرپور استقبال کیا۔سالگرہ کی تقریب میں خاندان کے افراد اور سابق وزیرِ اعلیٰ نے شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں شُبھدیپ کو گلابی پگڑی اور سیاہ کرتہ پاجامہ میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو پنجاب کے ضلع مانسا میں قتل کر دیا گیا تھا۔