کمسن بچے کی پہلی سالگرہ پر لاکھوں روپے مالیت کے تحائف

کمسن بچے کی پہلی سالگرہ پر لاکھوں روپے مالیت کے تحائف

بھارتی ریاست علی گڑھ  سے تعلق رکھنے والے ایک کمسن بچے کی پہلی سالگرہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں تحائف کا ایسا بے مثال ذخیرہ دکھایا گیا ہے جو اکثر لوگ پوری زندگی حاصل کرنے کے خواب دیکھتے ہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بچے کو سالگرہ پر ہائی وے پر واقع پلاٹ، 11 لاکھ روپے نقد اور سونے و چاندی کے قیمتی تحائف دیے گئے۔ اس کے علاوہ بچے کی والدہ کو 35 گرام سونے کا ہار اور دیگر زیورات پیش کیے گئے۔اہلِ خانہ نے رشتے داروں میں بھی تحائف تقسیم کیے، جن میں 101 ساڑھیاں اور 101 ملبوسات شامل ہیں۔یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد ویوز حاصل کر چکی ہے اور لوگوں میں حیرت و تعریف کا باعث بنی ہوئی ہے۔یہ واقعہ سماجی طور پر دولت اور آسائش کی انتہا کی مثال کے طور پر سامنے آیا ہے، جہاں ایک طرف معاشرے میں بنیادی ضروریات کی کمی ہے، وہیں دوسری طرف کچھ افراد زندگی کے آغاز پر ہی عیش و آرام کے اہل ہوتے ہیں۔