وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا 4 روزہ دورہ آج سے شروع

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا 4 روزہ دورہ آج سے شروع

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف آج سے سعودی عرب کا 4 روزہ سرکاری دورہ شروع کریں گے۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی غرض سے کیا جا رہا ہے۔دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت کے فروغ، اقتصادی تعلقات کی مزید استحکام، اور مختلف شعبوں میں شراکت داری پر بات چیت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں غزہ کی صورت حال اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

 یہ ملاقات سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔اس دورے میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر اہم وفاقی وزراء بھی موجود ہوں گے۔ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی تجارتی، اقتصادی، اور سیاسی شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے لیے یہ دورہ ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔