عثمان خواجہ فلسطینیوں پر حملوں اور بچوں کی شہادتوں پر شدید برہمی کا اظہار

عثمان خواجہ فلسطینیوں پر حملوں اور بچوں کی شہادتوں پر شدید برہمی کا اظہار

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ایک مرتبہ پھر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے فلسطینی بچوں کی شہادتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

عثمان خواجہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ صرف ایک دن میں 130 سے زائد بچے مارے گئے ہیں اور جنگ بندی کو بغیر کسی وجہ کے توڑا گیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ سب کچھ مخالف طرف سے ہوتا تو دنیا کتنے غصے کا اظہار کرتی؟عثمان خواجہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ "تمام زندگیاں برابر نہیں ہیں"، اور فلسطینی بچوں کی شہادتوں کو محض تاریخ کے نمبرز کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہ بچے بھی کسی کے بیٹے، بیٹیاں، مائیں، باپ، بہنیں اور بھائی ہیں، جیسے آپ کے ہیں"۔

انہوں نے اپنے پیغام میں تشویش کا اظہار کیا کہ دنیا بھر میں یہ بربریت معمولی بن چکی ہے اور شاید ہم نے پہلے ہی اسے معمولی سمجھنا شروع کر دیا ہے۔عثمان خواجہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ یہ ظلم ابھی بھی جاری ہے اور انہوں نے اس پر پورے یقین کا اظہار کیا کہ ان مظالم کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔یاد رہے کہ عثمان خواجہ نے اس سے قبل بھی فلسطینیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا تھا اور عالمی برادری سے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے کی اپیل کی تھی۔