اسرائیل نے عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر احتجاج کیا ہے۔
تل ابیب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، اسرائیلی وزارت خارجہ نے پوپ فرانسس کے اسرائیل میں نمائندے کو طلب کیا۔ پوپ فرانسس نے کرسمس کے دوران جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں فلسطینیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ، پوپ فرانسس نے فلسطینی نسل کشی کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
اسرائیل پوپ فرانسس کی اس حمایت پر برہم ہو گیا ہے اور ویٹکین کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر کے اپنے احتجاج کا اظہار کیا۔ اسرائیل اس پر بھی مشتعل ہے کہ کرسمس کی تقریبات میں فلسطینی علامت ’’کفایہ‘‘ اور پوپ فرانسس کی تصویر بھی دکھائی گئی تھی۔