سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت، مصر نے ریاض سے مکمل یکجہتی کا اظہار کردیا

سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت، مصر نے ریاض سے مکمل یکجہتی کا اظہار کردیا

قاہرہ: مصر نے سعودی عرب کے مختلف شہروں پر حوثی میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خطرناک کشیدگی، سعودی خودمختاری کی خلاف ورزی اور سعودی عوام کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

مصری وزارتِ خارجہ کے مطابق حوثی حملوں میں سعودی شہروں ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران کو نشانہ بنایا گیا، جن کے نتیجے میں سعودی حکام کے مطابق 73 شہری زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔قاہرہ نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصر مملکت کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو لاحق خطرات کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔مصر نے شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی بھی واضح طور پر مذمت کی اور کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی مصر اور عرب قومی سلامتی کا لازمی حصہ ہے۔مصری وزارتِ خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور شہریوں کے تحفظ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔