اسرائیل کی بمباری سے غزہ میں شہادتوں کی تعداد 60 ہزار پار کر گئی

اسرائیل کی بمباری سے غزہ میں شہادتوں کی تعداد 60 ہزار پار کر گئی

7 اکتوبر 2023ء سے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے حملوں میں مزید 83 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں جس میں امداد کے لیے منتظر درجنوں فلسطینی بھی شامل ہیں۔ادھر بھوک کی شدت سے اموات کی تعداد 88 بچوں سمیت 147 ہو گئی ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ غزہ میں قحط کی بدترین صورتحال جنم لے رہی ہے۔اقوامِ متحدہ نے غزہ میں امداد کی ترسیل میں کسی قسم کی رکاوٹ، فوری اور مستقل انسانی جنگ بندی اور امدادی اداروں کو غزہ میں مکمل رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔