ابوظہبی(آئی این پی) متحدہ عرب امارات کے پبلک سیکٹر کیلئے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل کی جانب سے جاری سرکلرمیں اعلان کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے شعبے کے لیے عید الفطر کی تعطیل یکم سے 3شوال 1446ہجری تک ہوں گی اور سرکاری کام 4 شوال کو دوبارہ شروع ہوگا،رمضان کا مقدس مہینہ 30 دنوں کے ساتھ ختم ہونے کی صورت میں، 30 رمضان کو ایک اضافی عام تعطیل ہو گی اس طرح عید الفطر کے وقفے کو بڑھا دیا جائے گا۔