سعودی عرب :نجی شعبے کے لیے عیدالفطر کے موقع پر چار روزہ تعطیلات

جدہ (آئی این پی) سعودی عرب نے نجی شعبے کے لیے عیدالفطر کے موقع پر چار روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا۔عرب خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت نے نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔سرکاری ترجمان محمد الرزقی نے اعلان کیا ہے کہ نجی اور غیر منافع بخش اداروں میں عیدالفطر کے موقع پر چار روزہ تعطیلات ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کی تعطیلات بدھ 18 مارچ( 29رمضان)کو کام کے اختتام سے شروع ہوں گی اور چار دن تک جاری رہیں گی۔