پیپر بانڈز کا خاتمہ: ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

 اسلام آباد (آئی این پی )پیپر بانڈز کا خاتمہ کرکے ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز ڈیجیٹل پرائز بانڈز جاری کرے گا۔ڈیجیٹل پرائز بانڈز گیٹ وے کیلئے موبائل ایپ متعارف کرائی جائے گی۔ وزارت خزانہ نے ڈیجیٹل پرائز بانڈز رولز 2024کا مسودہ جاری کر دیا۔ انعامی رقم پر ٹیکس کٹوتی ہوگی تاہم یہ زکوٰۃ سے مستثنیٰ ہوگی۔صارفین بانڈز کی ڈیجیٹل چینل کے ذریعے خرید و فروخت کر سکیں گے، انعامی رقم براہ راست بینک اکائونٹ میں منتقل کی جائے گی۔مسودہ قانونی مقدمات نمٹانے سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سفارش پر جاری کی گئی، ان قوانین سے ممکنہ متاثر ہونے والے افراد سے 7 روز میں تجاویز طلب کرلی گئی۔ڈیجیٹل پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے کی کوئی حد مقرر نہیں ہوگی، مجوزہ ڈیجیٹل پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی سہ ماہی بنیاد پر کی جائے گی۔ صارفین کو پیپر کے بجائے آن لائن سسٹم جنریٹڈ نمبر جاری کیا جائے گا۔